لاہور (جیوڈیسک) لاھور پنجاب حکومت نے صوبے میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کی مفت تعلیم کے لئے قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کر لیا ، پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مجتبی شجاع الرحمن نے بتایاہے کہ آئین کے آرٹیکل پچیس اے کی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے پنجاب حکومت نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے جس کے تحت صوبے میں پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کی مفت تعلیم پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔
قانون سازی کے لئے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے کی سربراہی میں کمیٹی نے تین ماہ کی مشاورت کے بعد بل تیار کرلیا ہے جو اسمبلی کے اسی اجلاس میں پیش کرکے اسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا۔