اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نگران سیٹ اپ کے قیام کیلئے اپوزیشن کے ساتھ رابطوں کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ائندہ عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا جائیگا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کی تیاریوں اور پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں قانون سازی پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔