پشاور (جیوڈیسک) آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ورکر زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے دادزئی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مرد ورکر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔
ادھر شہر میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر حیات آباد میں 10 ٹیموں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور اور کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں جس کے بعد کراچی میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی تھی۔