پاک بھارت کرکٹ سیریز : شائقین کو ویزوں کے حصول میں مشکلات

Pak India Cricket Series

Pak India Cricket Series

پاک بھارت کرکٹ سیریز (جیوڈیسک) پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے شائقین کو ویزوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویزا پالیسی میں نرمی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کو تجاویز بھجوادی ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی آفیشلز نے نامزد کردہ ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ملاقات کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو تجاویز بھیجی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ شائقین کے لئے واہگہ بارڈر سے آن فٹ ویزے کا اجرا کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ایک ہزار شائقین کے لئے لاہور سے خصوصی بسیں چلانے کی اجازت دی جائے جو شائقین کے ساتھ ہی واپس آئیں گی۔

بھارتی ہائی کمیشن کو یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ دہلی میں ہوٹلز کی تعداد پانچ سے بڑھائی جائے یا ہوٹل کی شرط کو ہی ختم کردیا جائے۔