سلو بھائی تو نہیں البتہ کماؤ پوت بنے اکشے کمار

Akshay Kumar

Akshay Kumar

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ پر یوں تو سلو بھائی کا چرچا ہر دم رہتا ہے مگر سب سے زیادہ بالی ووڈ کو پیسے کما کر کروڑ پتی بننے والے اکشے کمار ہیں جنہوں نے چار سو کروڑ کما کر منفرد ریکارڈ بنایا۔

بالی ووڈ پر رواں برس دبنگ بوائے سلمان خان چھائے ہوئے نظر آئے مگر درحقیقت فلمسازوں کے لیے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی اکشے کمار ثابت ہوئے۔ اکشے کمار نے 2012 کے دوران اپنی 4 فلموں سے400 کروڑ سے زائد روپے کمائے۔ اس دوران اکشے کمار کی 3 فلمیں ہاؤس فل ٹو ، راؤڈی راٹھور اور کھلاڑی سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

کھلاڑی اکشے کے بعد دوسرے نمبر پر دبنگ خان یعنی سلمان خان رہے جن کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے 200 کروڑ ڈالر کما کر یش راج بینرز کو مالامال کردیا۔ کہتے ہیں سلو بھائی کی دبنگ ٹو بھی رواں سال کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔