شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے میدان مار لیا

Shahrukh Khan Katrina Kaif

Shahrukh Khan Katrina Kaif

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے میدان مار لیا۔ بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں بہترین جوڑی کے ساتھ بیسٹ رومینٹک ایکٹرز کے ایوارڈز بھی لے اڑے۔ سال بھر رہی بالی ووڈ میں فلموں کی جنگ ۔ ہر ایک کو تھا انتظار کس کو ملے گا شائقین کا پیار۔

ہوگیا فیصلہ وقت آ گیا ایوارڈز حاصل کرنے کا، ممبئی میں ہوئی بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ کی شاندار تقریب۔۔ ہمیشہ کی طرح کنگ خان ٹھہرے فاتح ۔۔ شاہ رخ اور کترینہ کیف نے میدان مار لیا۔ فلم جب تک ہے جان ۔۔ نے کترینہ اور شاہ رخ کی جوڑی کو ہٹ کرادیا۔ شاہ رخ کو بیسٹ رومینٹک ہیرو اور بیسٹ اینٹرٹینر آف دی ایئر کا ٹائیٹل ملا تو کترینہ نے فلم ایک تھا ٹائیگر میں ایکشن کرکے ایوارڈ جیتا۔

ایوارڈز تو پریانکا چوپڑا اور رنبیر کپور کو ملا فلم برفی میں بہترین اداکاری پر۔۔جبکہ ابھیشک بچن نے بول بچن میں کامیڈی کرکے لوگوں کو ہنسانے پر بیسٹ کامیڈین کا ایوارڈ جیتا۔کرینہ کپور کی تلاش بھی ختم ہوئی ۔ فلم میں سسپنس سے بھرپور اداکاری کرنے پر بیسٹ تھرلر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑیں۔ دپیکا پڈوکون نے فلم کاک ٹیل میں چلبلی اداکاری کرکے ایوارڈ حاصل کر لیا۔

ان سپر اسٹارز میں اگر کسی کی کمی تھی تو وہ تھی عامر خان کی۔ جو ہر فلم سپر ہٹ ہونے کے باوجود ایوارڈ نہیں لیتے لیکن ساتھ ساتھ دبنگ چلبل پانڈے بھی سوکروڑکابزنس کرنے کے باوجود کسی بھی ایوارڈ کے حقدار نہیں ٹھہرے۔