کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں سی این جی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ 25 روز سے فلنگ سٹیشنز بند ہونے سے صارفین کی مشکلات برقرار بڑھ گئی ہیں۔
کوئٹہ میں نجی سی این جی اسئیشنز 25دن بھی مالکان اور اوگرا کے رمیان قیمتوں کا معاملہ طے نہ ہونے کے باعث بندہیں ۔ فلنگ اسٹیشنز کی بندش کے باعث شہر میں سی این جی پر چلنے والے 5ہزار اور 15 ہزارسے زائد چھوٹی گاڑی مالکان اور دیگر صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔
شہر میں صرف ہائیڈوکاربن ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا سی این جی فلنگ اسٹشین کھلا ہے۔ جہاں کئی کلو میٹر لمبی لائنیں لگنا روز کا معمول بن گیا۔