لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کا 2013 کے آخر تک 3800فوجی افغانستان سے نکالنے کا اعلان، 2014کے بعد کتنے فوجی افغانستان میں رہیں گے۔
برطانیہ نے 2013 کے آخر تک اپنے 9 ہزار میں سے 38 سو فوجی افغانستان سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2013 اور 2014 ہمارے فوجیوں کی وطن واپسی کے سال ہیں۔ 2013 کے اختتام پر افغانستان میں موجود ہمارے فوجیوں کی تعداد 52 سو ہو جائے گی جو اس وقت 9 ہزار ہے۔
کیمرون نے کہا کہ 2014 کے بعد کتنے فوجی افغانستان میں رہیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ 2014 کے اختتام تک نیٹو نے تمام تر فوج واپس بلانے کا فیصلہ کر رکھا ہے تاہم برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ تربیتی امور میں مدد دیتا رہے گا۔