یورپ میں سردی کی لہر، یوکرائن میں 61 افراد ہلاک

Cold Wave

Cold Wave

یورپ(جیوڈیسک) یورپ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، مشرقی یورپ کے ملک یوکرائن میں سردی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداداکسٹھ ہو گئی۔

یوکرائن کی وزارت صحت کے مطابق شدید سردی نے آج چوبیس افراد کی جان لی، اسطرح دو دن میں مرنے والوں کی تعداد اکسٹھ ہو گئی۔ وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینتالیس افراد کی لاشیں سڑکوں کے کنارے ملیں جبکہ نو افراد گھروں میں اور نو اسپتالوں میں ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق رات بھر میں پچاس سینٹی میٹر برفباری ہوئی اور درجہ حرارت منفی اٹھائیس درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیا۔