میڈونا 2012 میں سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ

Madonna

Madonna

نیویارک(جیوڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا 2012 میں سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ بن گئیں.

امریکی گلوکارہ میڈونا رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بن گئیں۔ میڈونا نے اپنے حالیہ دورے میں آواز کے جادو سے دو سو اٹھائیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ ان کی نئی البم ایم ڈی این اے کے گانوں نے لوگوں کو دیوانہ کر دیا۔

دو ہزار بارہ میں دوسرے نمبر پر رہے گلوکار بروس سپرنگسٹین۔ انہوں نے تقریبا دو سو ملین ڈالرز کمائے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے بینڈ پنک فلائیڈ ایک سو چھیاسی ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ اس فہرست میں لیڈی گاگا، میڈونا سے بہت پیچھے رہیں۔