برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا دورہ افغانستان

David Cameron Visits Afghanistan

David Cameron Visits Afghanistan

برطانیہ (جیوڈیسک)برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان صوبے میں موجود برطانوی فوجی کیمپ کا دورہ کیا۔

افغانستان کے غیراعلانیہ دورے پر برطانوی افواج سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اگلے سال برطانوی افواج کا انخلا شروع ہو سکتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ افغان لوگ انخلاء سے خوش ہوں گے یہ ایک کامیاب انخلاء ہو گا۔

افغان فورسز کی قابلیت بہتر ہو رہی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر کرسمس سونگ گایا۔ فوجیوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ٹیبل فٹبال بھی کھیلی۔