دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) دسمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک ہفتے میں اعشاریہ صفر تین فیصد اضافہ ہوگیا۔

آٹھ ہزار سے کم آمدنی والے افراد کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں اعشاریہ صفر چار فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گندم، انڈے، آلو، ٹماٹر، ایل پی جی سمیت گیارہ اشیا میں اضافہ ہوا۔

چینی، پیاز،گڑ، گھی، دال ماش، مونگ ، مسور سمیت تیرہ اشیا میں کمی ہوئی۔ بیف، مٹن، پٹرول ڈیزل سمیت انتیس اشیا میں استحکام رہا۔