گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی طلب کر لیا۔ مخدوم احمد محمود اتوار کے روز پنجاب کے نئے گورنر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا نیا گورنر بنانے کی خبروں کے بعد سردار لطیف کھوسہ کی صدر زرداری سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس ملاقات کے بعد پنجاب میں گورنر کی تبدیلی کی خبروں کے بارے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ تاہم گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ کی صدر مملکت سے ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی۔