امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے سینیٹر جان کیری کو وزیر خارجہ کا امیدوار نامزد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹر جان کیری پاکستان کے اچھے دوست ہیں ان کے وزیر خارجہ بننے سے پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ جان کیری نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، وہ جنوبی ایشیا کے سیاسی اور جغرافیائی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں اور خطے میں پاکستان کی اہمیت سے واقف ہیں ، امید ہے سینیٹ سے ان کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی منظوری ہوجائے گی۔