ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم دی اسمرفز کا نیا ٹریلرریلیز

Hollywood Animated Film

Hollywood Animated Film

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”دی اسمرفز”کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ اس بار اسمرفز کا پالاپڑا ہے جادوگر سے۔ ایک بار پھر منظرعام پر آرہے ہیں اسمرفز نیلے نیلے چھوٹے چھوٹے اسمرفز کو ہوگئی ہے ایک پریشانی۔

تین دوستوں میں سے دو دوست اچانک کرنے لگے حرکتیں شیطانی۔ معلوم ہوا ان پر کردیا ہے شیطان جادوگر نے جادو۔ ان اسمرفز کو ایک شیطان صفت دشمن کا سامنا ہے جو انہیں اپنے قبضے میں لانا چاہتا ہے اور ان کارٹونز کو جادوئی طاقتیں کام میں لاکر اپنی جان بچاتا ہے۔

اب کریں تو کیا کریں آخرکار ایک طریقہ نظرآیاہے۔اپنے ہی بھائیوں کی شیطانی حرکتوں سے بچتا بچاتا ایک اسمرف طریقہ ڈھونڈ لیتا ہے جادو سے آزاد کرانیکا ، ننھے منے کارٹونز کی دلچسپ کارستانیوں پربنائی گئی فلم ، دی اسمرفز ٹو اکتیس جولائی دوہزازتیرہ میں ریلیز ہوگی۔