کابل میں پاکستانیوں پر تشدد، پاک فوج نے افغان سرحد احتجاجاً بند کر دی

Pakistan Army

Pakistan Army

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں پاکستانی مزدوروں پر تشدد کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان باڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کل افغانستان کے صدر مقام کابل میں 29 پاکستانی مزدوروں کو ایک بس سے اتار کر افغانستان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ،ان کے پاسپورٹ پھاڑ دیئے اور ان سے واپس اپنے ملک جانے کے لیے کہا، مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر نہیں بلکہ قانونی طور افغانستان مزدوری کے لیے گئے تھے۔

مزدوروں نے واپسی پر طور خم میں سیکیورٹی فورسز کو شکایت کی جس پر سیکورٹی فورسز نے پاک افغان باڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔ پاک افغان بادڑ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے ابھی کچھ دیر بعد سیکیورٹی حکام مذکورہ مزدورں کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔