سی این جی قیمتوں کا تعین، اوگرا نے فریقین سے تجاویز مانگ لیں

OGRA

OGRA

اوگرا نے ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں، وزارت پٹرولیم کو بھی گائیڈ لائن کے لئے خط لکھ دیا۔

سی این جی کی قیمتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی این جی کی قیمتوں کے لئے متعلقہ فریقوں سے ایک بار پھر تجاویز لی جائیں۔ اس سلسلے میں وزارت پٹرولیم، خزانہ اور کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم سے پالیسی گائیڈ لائن کے لئے درخواست بھی کی گئی ہے۔