پشاور میں خودکش حملے میں 7 افراد سمیت اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور شہید

Suicide Bomb Attack in Peshawar

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر ہونے والے خود کش حملے میں غلام احمد بلور کے بھائی عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما بشیر بلور ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس خود کش حملے میں بشیر بلور، پانچ پولیس اہلکار اور بشیر بلور کے پرائیوٹ سیکرٹری نور محمد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خود کش دھماکہ پشاور میں قصہ خوانی کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں ہوا۔

قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی نعلبندی کے علاقے میں اے این پی کے اجلاس کے بعد بشیر بلور باہر آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں بشیر احمد بلور ان کے پرسنل سیکریٹری نور محمد بابو اور ایس ایچ او تھانہ کابلی عبد الستار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔

بشیر احمد بلور کو حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج ہی وہ جاں بحق ہو گئے ، ان کے سینے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں ، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے بشیر احمد بلور خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔

بشیر احمد بلور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے بھائی ہیں۔ جن پر امریکہ داخلے پر پابندی ہے۔ غلام احمد بلور نے گستاخ رسول کو قتل کرنے کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Bashir Ahmad Bilour

Bashir Ahmad Bilour