اسلام آباد ، راولپنڈی میں بیشتر سی این جی سٹیشن بند ، شہری پریشان

CNG Stations

CNG Stations

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی این جی کی 3 روزہ بندش ختم ہونے کے باوجود بیشتر سٹیشنز بند ہیں جس سے شہری پریشان ہیں ۔ اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز معمول کی 3 روزہ بندش کے بعد آج صبح 6 بجے کھول دیئے گئے لیکن ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے بیشتر سٹیشن بند پڑے ہیں۔

تاہم جو چند کھلے ہیں ان پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں ، جس سے صارفین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ اوگرا کے ساتھ قیمتوں کا فارمولا طے نہ پانے کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر رکھی ہے۔