ممبئی بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار انیل کپور24دسمبر کو اپنی53 ویں سالگرہ منائیں گے۔21 دسمبر 1959کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز1979میں فلم ہمارے تمہارے سے معاون اداکار کی حیثیت سے کیا لیکن بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلموہ سات دنسے ملی۔
اس کے بعد سے انیل کپور نے پکار،تال ، تیزاب، پرندہ ، وراثت ، بیوی نمبر1، نو انٹری ، ویلکم اور سلم ڈاگ ملینیئر سمیت لاتعداد بالی ووڈ فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔بالی ووڈ میں پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والے انیل کپور کی پہلی بین الاقوامی فلم سلم ڈاگ ملینئیر نے کئی آسکر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
جس کے بعد انہیں نہ صرف ہالی ووڈ میں ٹی وی بلکہ مشہور ہالی ووڈ فلم Mission Impossible IVمیں بھی وِلن کا کردار نبھانے کا موقع ملا۔انیل کپور کی آنے والی فلموں میں ریس ٹو اور شوٹ آٹ ایٹ واڈلا شامل ہیں جو اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوں گی۔