ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی صورتحال پر 2 جنوری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2جنوری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھوں ایک ایک کرکے تمام قومی ادارے تباہ ہو چکے ہیں پاکستان سٹیل ، ریلوے ، پی آئی اے اور واپڈا سمیت قومی اداروں کی تباہی پر ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے اورعوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پہلے صرف عوام لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں سراپا احتجاج تھے اب ملک بھر میں واپڈا ملازمین بھی محکمے کو حکومتی چیرہ دستیوں سے بچانے کیلئے سڑکوں پر آچکے ہیں اس تمام ملکی صورتحال پر تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2 جنوری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے جس میں بلوچستان ، سندھ، پنجاب ،خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے محب وطن سیاسی اور دینی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔