چین : دنیا کی سب سے لمبی اور تیز ترین ٹرین چل پڑی

China Fastest Train

China Fastest Train

بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ دنیا کی سب سیلمبی اور تیزترین ٹرین چین میں چل پڑی ہے، تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس ٹرین کو ہوائی جہاز کا سستا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرین نے اپنے آزمائشی سفرکا آغاز آج بیجنگ سے کیا ، پہلے سفر میں ٹرین پر صرف میڈیا کے نمائندوں کو آنے کی دعوت د ی گئی تھی۔ ٹرین اپنے باقاعدہ سفر کا آغاز آئندہ ہفتے کرے گی۔ دنیا کی یہ تیز ترین ٹرین دارالحکومت بیجنگ سے گوانگ زوتک سفر کرے گی۔ تیز سپیڈ کے باعث دونوں شہروں میں فاصلہ آٹھ سے دس گھنٹے کم ہو جائے گا۔