ٹی ٹوئنٹی سیریز (جیوڈیسک) بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محنت کرنے میں جتے ہوئے ہیں ، بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں دو مرحلوں میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کی اور دوسرے مرحلے میں نیٹ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے اسٹیڈیم اور ہوٹل کے اطراف بھی پہرہ سخت کر دیا گیا ہے۔
ادھر میزبان بھارتی ٹیم بھی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے بنگلور پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم پیر کو ٹریننگ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پچیس دسمبر کو کھیلا جائیگا۔