کراچی(جیوڈیسک)پاکستان سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پچیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
جولائی سے نومبر تک چودہ ارب روپے سے زائد مالیت کی سبزیاں اور پھل برآمد کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے گیارہ ارب روپے کی سطح پر موجود تھی ۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پانچ ماہ میں پھلوں کی برآمدات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا تاہم سبزیوں کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔