منگووال رائس ملز سے عسکری بینک کے 2800 توڑے چاول بینک کے چوکیدار کو یرغمال بنا کرچھین لئے گئے
Posted on December 24, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
کنجاہ(محمدبلال احمد بٹ سے) منگووال رائس ملزسے عسکری بینک کے 2800 توڑے چاول بینک کے چوکیدارکویرغمال بنا کر چھین لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق منگووال السطانیہ ملز کے مالکان نے عسکری بینک سے لون لے رکھا تھا۔ جوکہ وہ بینک کو مقررہ وقت تک رقم واپس نہ کر سکے۔
تو بینک نے ان کے گوداموں میں پڑے ہوئے چاول اپنی تحویل میں لے کر بینک کے گن مینوں کوگوداموں پر معمور کر رکھا تھا۔ جوکہ ملزملکان نے ان کواسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر88 لاکھ92 ہزار300 روپے کے چاول چھین لئیے۔عسکری بینک کے منیجرضیاء الرحمن کی رپورٹ پر کنجاہ پولیس نے نعیم وڑائچ ، اعجازاحمد ، ارشاداحمد ، ظفر اقبال ، سجاد احمد سمیت متعدد نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔