گوجرانوالہ میں تاجر کے تشدد سے 13سالہ ملازم ہلاک

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ میں تاجر کے تشدد سے 13سالہ ملازم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ واہی بلاک کے رہایشی محمد یوسف کے گھر 13سالہ نوید گذشتہ چار سال سے ملازمت کررہا تھا جس کوآج پراسرار طور پر تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔

محمد یوسف کا کہنا تھاکہ جب وہ نماز عصر کی ادایگی کے بعد گھر آیا تو پتہ چلا کے نوید نے پنکھے سے پھنڈا ڈال کر خودکشی کرلی ہے جس پر اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو حراست میں لے لیا اور محمد یوسف کو گرفتار کرلے تھانے لے گے۔

پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم بچے کی نعش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس واقع میں مرتکب ملزمان کے خلا ف قانونی کارواہی کی جائے گی۔