مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر الیکشن پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کی ضابطہ اخلاق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا راستہ صرف بیلٹ باکس سے نکلتا ہے، پاکستان کا قیام بیلٹ کے ذیعیعمل میں آیا تھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام صرف مقررہ وقت پر الیکشن سے مشروط ہے۔