اسلام آباد : جرائم کی شرح میں ہو شربا اضافہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کے تمام دعوں کے باوجود جرائم کی شرح میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال دوہزار بارہ کے دوران 135 افراد قتل ، ڈکیتی اور راہزنی کی تین سو ستر وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پندرہ لاکھ سے زائد آبادی والے شہر اسلام آباد کو وفاقی پولیس نے آٹھ سرکل اور چار زون میں تقسیم کر رکھا ہے ۔ ہرزون میں ایک ایس پی جبکہ سرکل میں ایس ڈی پی او تعینات ہیں ۔کل دس ہزار نفری میں سے چار ہزار وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور صرف تین ہزار اہلکار آپریشن ونگ کے لئے مختص ہیں۔ دو ہزار بارہ میں وفاقی دارالحکومت جرائم پیشہ افراد کی جنت بنا رہا۔ ایک سو پینتیس افراد قتل ہوئے۔

پانچ افراد کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ، ڈکیتی ، راہزنی اور چھینا چھپٹی کی تین سو اسی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور اور قیمتی اشیا سے محروم کردیئے گئے اسلام آباد پولیس وارداتوں میں اضافے اعتراف تو کرتی ہے تاہم جرائم کی روک تھام کے عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ رواں سال اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں نوہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے لیکن صرف چند سو مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیئے جاسکے۔