صوابی : نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) سڑا چینہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس فائرنگکے مطابق عامر نور سڑا چینہ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر، اس کی تین بیٹیاں اور والدین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔