ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی عوام کا کردار قابل تحسین ہے ایم کیو ایم مسیحی عوام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اقبال محمد علی خان
Posted on December 25, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد ارشد) پورے ملک کی طرح شاہ فیصل ٹاؤن میں بھی مسیحی عوام نے کرسمس جوش خروش کے ساتھ شایان شان طریقے سے منا یا گیا مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ،کرسمس نائٹ کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مسیحی عوام نے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور قیام امن کے لئے خصوصی دعاء کی کرسمس نائٹ کے موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اراکین صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول کا ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی ، ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ داران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر4 اور یونین کونسل نمبر7 میں قائم گرجا گھروں کا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو کیک اور پھول کا گلدستہ پیش کیا اور مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادت میں ملک سے انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی کی ترقی و خوشحال اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر صحت وتندرستی کی لئے خصوصی دعاء کریں۔
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے مسیحی مذہبی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسیحی عوام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر شعبے میں اپنے مسیحی بھائیوں کو برابری کا درجہ دیتی ہے حق پرست اراکین اسمبلی نے مسیحی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر مسیحی رہنماؤں اور عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کو ہر مواقع کی طرح کرسمس کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کو یاد رکھنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور متحدہ قومی موومنٹ کو جدو جہد میں کامیابی اور کامرانیوں کے لئے خصوصی دعاء کی۔
مسیحی مذہبی رہنماؤں اور عوام نے کرسمس کے موقع پر حفاظتی انتظامات اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر حق پرست قیادت اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کو خراج تحسین پیش کیا۔