دنیا بھرمیں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈنمارک میں سخت سردی سے نمٹنے کیلئے لوگوں نے مٹھائیوں اورگرم مشروبات کا سہارا لے لیا۔ میکسیکو میں سبزیوں کے مجسمے اور چین میں چاکلیٹ کے بنے سانتا کلاز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں ، چین میں بازاروں اور گھروں کو سجایا گیا ہے کرسمس ٹری سے تو سانٹا کلاز نکل پڑے ہیں گلیوں میں ،کھلونے بھی ہیں توجہ کا مرکز۔ چاکلیٹ کے بنے سانتا کلاز حاصل کر رہے ہیں مقبولیت بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی ۔
چین میں ہی سانتا کلاز نے کیا رقص وہ بھی گینگنم اسٹائل۔ میکسیکو میں سبزیوں کے بنے مجسمے کھینچ رہے اپنی جانب مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کو بھی ۔ گرجا گھروں کو بھی سجایا گیا ہے خوبصورتی کے ساتھ۔ ڈنمارک میں لوگوں نے کی آخری لمحات میں کی خوب شاپنگ۔
بازاروں میں بچے بڑے سب ہی رہے مصروف خریدنے میں چاکلیٹس ،کپڑے اور جوتے۔ کوئی کر رہا تھا شاپنگ تو کوئی موسم سرما میں ٹھنڈ کے مزے اٹھاتا رہا۔ لوگوں نے کیا گرم مشروبات ، چاکلیٹ اور آگ سے سردی کا توڑ۔