اٹلی کے سابق وزیراعظم دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواہشمند

Mario Monti

Mario Monti

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے عوام سابق وزیراعظم ماریو موٹنی کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنے کے خواہشمند نکلے، عوام کا کہنا ہے کہ ماریو سنجیدہ سوچ کے عوام دوست وزیراعظم تھے۔

اٹلی کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ماریو مونٹی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق اطالوی وزیراعظم ماریو مونٹی نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت نے ان سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے رابطہ کیا تو وہ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماریو مونٹی کو سابق اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی کے بعد ملک کا مخلص وزیراعظم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اطالوی عوام کے مطابق ماریو مونٹی اٹلی کی ساکھ بحال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن بار بار ٹیکس میں اضافے اور عوامی اخراجات میں کمی کرنے کے باعث انہیں انتخابات کے 13 ماہ بعد ہی مستعفی ہونا پڑا۔