شام : فضائی حملے میں تین سو افراد ہلاک کر دیئے گئے

Syria Air Attack

Syria Air Attack

شام (جیوڈیسک) شام کے وسطی علاقے حما میں بمباری سے تین سو کے لگ بھگ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج کے طیاروں نے حلفیہ میں ایک بیکری کو نشانہ بنایا۔

جہاں بڑی تعداد میں لوگ روٹی کی خریداری کیلئے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اپوزیشن کی جانب سے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ فضائی حملے کے بعد درجنوں افراد کے اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔

حملے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، شام کے جن زدہ علاقوں میں خوراک کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً پچیس لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔