بنگلور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے ایک سو چونتیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
گمبھیر اور اجنکیا بالترتیب 43اور42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے3 اور سعید اجمل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلور میں محمدحفیظ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،
بھارت نے گوتم گمبھیر 43اور اجنکیا رہا 42نے 77 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ تاہم اوپنرز کی عمدہ کارکرگی کا بقیہ بھارتی بیٹسمین خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھاسکے اور وکٹیں گنواتے رہے اور مقررہ20 اوورز میں9 وکٹ کے نقصان پر 133رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے سعیداجمل نے25 رنز کے عوض دو، عمرگل21 رنز دے کر3 ،محمد عرفان، شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔