کراچی(جیوڈیسک)شرح سود میں کمی کے باوجود نومبر میں بینکوں کے نئے ڈیپازٹس ریٹ میں نو بیسسز پوائنٹس اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں بینکوں کے اوسط ڈیپازٹس ریٹس چھ اعشاریہ ایک ایک فیصد رہے۔ اس دوران پبلک سیکٹر بینکوں کے ڈیپازٹس ریٹس بیالیس بیسسز پوائنٹس بڑھ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق زیرو مارک اپ اور انٹر بینک قرضوں کے بشمول بینکنگ سیکٹر کے مجموعی قرضوں پر شرح سود بارہ اعشاریہ دو پانچ فیصد جبکہ ڈیپازٹس ریٹس پانچ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد رہا۔
نومبر میں بینکنگ اسپریڈ اکتوبر کے مقابلے میں دس بیسسز پوائنٹس کمی کے ساتھ چھ اعشاریہ چھ سات فیصد رہا۔