گڑھی خدا بخش بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے سندھ کے مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار گڑھی خدا بخش طلب کر لیے گئے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع سے پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے عام سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں اپنے ساتھ واک تھرو گیٹ ، بلٹ پروف جیکٹس ،بیرر اور میٹل ڈیٹکٹرلے کر گڑھی خد ا بخش پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔
سکیورٹی انتظامات کے تحت چھ ہزار پانچ سو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔اس کے علاوہ سپشل برانچ اور رینجر ز کی نفری بھی ہو گی، ساڑھے پانچ سو سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ہوں گے ۔