پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، فوزیہ قصوری سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں الگ الگ پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، پارلیمانی بورڈز انتخابات کیلئے امیدواروں کو فارمولے کے مطابق پارٹی ٹکٹ دینے کا مجاز ہوگا۔