جوہانسبرگ : نیلسن منڈیلا کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ(جیوڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ چورانوے سالہ نیلسن منڈیلا کو تین ہفتے پہلے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور پتھری کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کی سرجری بھی کی گئی۔ نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ قابل قدر شخصیت ہیں۔

منڈیلا 2004 میں عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور کبھی کبھار عوامی پروگراموں میں نظر آتے ہیں۔ نیلسن منڈیلا 1994 سے 1999 تک جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر رہ چکے ہیں۔