دھند میں کمی ، آج بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

Pakistan Snow

Pakistan Snow

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے چھائی دھند کی شدت کم ہو گئی .محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے بادل چھٹنے لگے ہیں ، تاہم آج سے مالاکنڈ ،ہزارہ ، پشاور ،کوہاٹ، سرگودھا، راوالپنڈی ، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سردی کی شدید لہر بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گی جس کے ایک روز بعد ملک کے بیشتر علاقے اس کے زیر اثر آجائیں گے۔

گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو اور پارا چنار میں منفی دس اور استور میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ اسلام آباد میں دو لاہور اور پشاور میں تین کرا چی میں تیرہ اور کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔