کندھ کوٹ سمیت سندھ میں سے مزید چھ بچے جاں بحق

karachi

karachi

کندھ کوٹ(جیوڈیسک)کندھ کوٹ سمیت اندرون سندھ میں خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کندھ کوٹ میں 4 جبکہ ڈھرکی میں خسرے کے باعث 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے. ۔کندھ کوٹ میں 27 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد58 جبکہ ڈھرکی میں 4 ہوگئی۔

کندھ کوٹ میں آج صبح نواحی علاقہ رسالدار میں بچے خسرے کی وبا سے ہلاک ہوگئے دونوں کی عمریں 8 اور 10 سال بتائی جاتی ہے جبکہ نواحی گاں سبزئی میں بھی دو کمسن خسرے کے باعث چل بسے۔27 دنوں کے دوران کندھ کوٹ میں خسرے کے باعث 58 بچے زندگئی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے مگر تاحال اس بیماری کا قابو نہیں پایا جاسکا تاحال کندھ کوٹ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،دوسری ڈھرکی کے نواحی گاؤں گلاب گادانی میں 4 سالہ بچہ خسرے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ ضلع بھر میں خسرے کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔