غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جاسکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 29, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو یقینی بنا نے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ نالوں اور فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں پر قائم درجنوں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق متوقع برسات کے پیش نظر قبل ازوقت انتظامات کے لئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کی ہدایت پر شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں چھوٹے ، بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ سیوریج لائنوں کی مشینی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا یا جارہا ہے ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں اور فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنا یا گیا۔
چیف آفیسر کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خاتمے لئے جاری آپریشن کا معائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کو مستقل بنیاد پر صاف رکھ کر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے انہوں نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیلات کے باوجود عوامی خدمات کی انجام دہی کے کاموں کو جاری رکھنے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو انجام دییا بھی عبادت ہے انہوں نے برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں و سیوریج لائنوں پر سے تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جا سکتا ہے۔
برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کیا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اقدام کی روک تھام اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ متوقع برسات کے پیش نظر قبل ازوقت شاہ فیصل ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ بھی یقینی بنا رہے ہیں اور انشاء اللہ برسات سے قبل شاہ فیصل ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کو مکمل بہتر بنا لیا جائے گا ۔