مصر کے تین اپوزیشن رہنماوں پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے محمد البرادی، امر موسی اور حمدین صباحی پر مصری عوام کو بھڑکانے اور صدر محمد مرسی کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی حکومت مخالف سرگرمیاں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے اس لئے بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔