برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔گزشتہ روز برطانیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ جمعرات کو ہونے والی بارش سے دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی۔
دریا کے کنارے ٹوٹنے سے کئی گھر زیرآب آگئے۔ ماحولیاتی ایجنسی نے ملک میں سیلاب سے متعلق ایک سو نو وارننگ جاری کیں۔ برطانیہ میں رواں سال ایک ہزار دوسواکیانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ سال دو ہزار میں برطانیہ میں ایک ہزار تین سو سینتیس ملی میٹر بارش پڑی تھی۔