لاہور (جیوڈیسک) سوئی گیس حکام کوعوام پرترس آ ہی گیا ، چھے روزبعدچوبیس گھنٹے کیلیے سی این جی سٹیشن کو گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ گیس لوڈمنیجمنٹ پلان کیتحت پیرسیجمعرات تک تین روزکیلییسی این جی سٹیشنزکو بند کیا جاتا ہے لیکن گھریلو صارفین کیلیے گیس کی کمی کے باعث لاہور ریجن میں گزشتہ چھ روزسے سی این جی سٹیشن بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔
ہفتے کو سوئی گیس حکام کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں سی این جی سٹیشن کوایک روز کیلیے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چوبیس گھنٹے بعد دوبارہ تین روزہ بندش کیلیے سی این جی سٹیشن کو بند کر دیا جائے گا۔