چنائی (جیوڈیسک) چنائی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد عرفان کے ہاتھوں پریشان ہونے والے بھارتی بیٹس مینوں کو ون ڈے سیریز میں جنید خان نے چت کردیا، جنید خان کون ہے اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔ جنید خان 24 دسمبر 1989 کو خیبر پختونخوا کے شہر مترہ میں پیدا ہوئے، نمائندگی ایبٹ آباد کی کرتے ہیں اور رہتے صوابی میں ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ نوجوان فاسٹ بالر بھارتی بیٹسمینوں پر بجلی بن کر گرا، اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو واپس پویلین بھیجتا رہا۔
جنید خان نے پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جس میں اس سال انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف 14 وکٹیں بھی شامل ہیں، چنئی ون ڈے سے قبل انہوں نے 13 ون ڈے میچز میں17 اور 3 ٹی ٹوئنٹی میں 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کا حصہ ضرور تھے لیکن کپتان محمد حفیظ نے انکی جگہ سہیل تنویر کو کھلایا۔
جنید خان نے دونوں میچز گراؤنڈ کے باہر سے دیکھے، لیکن انہیں جیسا ہی موقع مل ا، انہوں نے سارا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا سارا غصہ بھارتی بیٹسمینوں پر اتار دیا۔