خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں چار گھروں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقے سپاہ میں باغ ولی نامی شخص کے گھر پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ آ گرا جس سے دوخواتین جاں بحق اور ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ملک دین خیل کے علاقے میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ادھر ملک دین خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ رابطے کے الزام میں چار گھروں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔