اسلام آباد(جیوڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی انتخابات ایک دن نہیں ہو سکتے کیونکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے الگ الگ تاریخوں میں حلف اٹھایا۔
اشتیاق احمد نے کہا کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 16 مارچ کو مکمل ہوگی۔ جبکہ سندھ اسمبلی کی 4، بلوچستان اسمبلی کی 6 اپریل ، پنجاب 8 اور خیبر پختونخوا اسبملی کی آئینی مدت 27 مارچ کو پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کیے بغیر ایک ساتھ انتخابات کرانا ممکن نہیں۔