ڈھاکہ (جیوڈیسک)بنگلا دیش نے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری 2013 میں پاکستا ن کا دورہ کر ناتھا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر دورہ منسوخ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کم وقت کے باعث آئی سی سی نے بھی آفیشلز کا اعلان نہیں کیا جس کے باعث ابھی یہ دورہ نہیں کیا جا سکتا۔
بنگلہ دیش کرکٹ کے چیف کا مزید کہنا تھا کہ ان کا پی سی بی کے ساتھ غیر مشروط دورے کا وعدہ تھا لیکن پاکستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورت حال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ تین دن قبل پی سی بی کو خط کے ذریعے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا۔
مستقبل میں دورے کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے کی صورت میں ہی پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔