نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ذہنی تخلق کو پراون چڑھایا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 31, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نصاب کے ساتھ صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نہ صرف ذہنی نشونماء بلکہ ذہن میں چھپے تخلیق کو بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے، سرکاری اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ غیر نصابی صحت مندانی سرگرمیوں کا انعقاد احس قدم ہے مقابلہ مصوری بچوں میں ذہنی نشو نماء اور ذہنی تخلیق کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام آل شاہ فیصل ٹاؤن فن مصوری کے مقابلے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے علم میں تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا ایم کیو ایم ملک سے انتہا پسندی ،دہشت گردی ، جاگیردرانہ وڈیرانہ اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے جد وجہد میں مصروف ہے اور اس جدو جہد میں کامیابی جب ہی ممکن ہے جب ملک سے جہالت کا خاتمہ اور پڑھا لکھا معاشرہ فروغ دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ ایسے تعلیمی معاشرے کو تشکیل دیا جائے جہاں ایک چھت کے نیچے امیر اور غریب کا بچہ علم حاصل کریں۔
جب ہی ہم پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام کا قیا م ممکن بنا کر جہالت کے خاتمے اور علم کو فروغ دے سکتے ہیں نشاط ضیاء قادری نے سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے اساتذہ اکرام سے کہا کہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر پرورش کا فریضہ انہتائی دیانتداری اور نی نیتی کے ساتھ انجا م دیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل ٹاؤن کو بچوں کی ذہنی نشونماء کے فروغ کے حوالے سے مقابلہ مصوری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے جانب سے مثالی مصوری کے مظاہرے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول کے ساتھ غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں۔
بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے مقابلہ مصوری میں بنا ئے گئے مصوری کا معائنہ کیا۔