دمشق میں 30 تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں برآمد

Egept

Egept

بیروت(جیوڈیسک) شمالی دمشق کے نواحی علاقے بارزیح سے 30 تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

شمالی دمشق کے نواحی علاقے بارزیح کے اس علاقے سے 30 تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جو حکومتی فوجاور باغیوں کے مابین باقاعدگی کے ساتھ جھڑپوں کی زد میں رہا ہے۔

انسانی حقوق سے متعلق شامی مبصر مشن نے جو علاقے میں موجود طبی عملے اور رضا کاروں کی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے نے کہا ہے کہ بارزیح ضلع سے 30 لاشیں ملی ہیں۔ ان پر تشدد کے نشانات ہیں اور ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔